میانمار فوج کا گاؤں پر حملے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال

   

ناپیتا : میانمار کی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال ساگانگ علاقے کے گاؤں پر بمباری کے لیے کیا ہے ۔ لوگوں کو ڈرانے کی اس کوشش میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔میانمار ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق، پانچ ہیلی کاپٹر تبائین کے مشرقی جانب نیانگ ہلا گاؤں کے آس پاس ہفتے کے روز پہنچے اور تقریباً 300 فوجیوں نے دیہات پر فضائی حملے شروع کر دیے ۔ اس سے خوفزدہ ہو کر، نیانگ ہلا کے 5,000 باشندوں میں سے زیادہ تر بھاگ گئے ۔مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ فضائی حملے میں سات افراد مارے گئے جن میں سے چھ نیانگ ہلا سے اور ایک تھیٹن گاؤں سے تھا۔دریں اثنا، پیر کو تقریباً 50 جنتا جوانوں نے انپن گاؤں پر چھاپہ مارا تھا۔میانمار ناؤ نے ایک مقامی کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 150 فوجیوں نے انبوک اور انگن پن گاؤں میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 جھونپڑیوں کو آگ لگا دی۔