میانمار: قیمتی پتھروں کی کان میں زمینی تودے کھسکنے سے 113 ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

یانگون/بینکاک : میانمار کے صوبہ کَچن میں جیڈ(قیمتی پتھر)کی ایک کان میں جمعرات کو ہوئی لینڈ سلائیڈنگ یعنی زمینی کودے کھسکنے میں کم از کم 113 افراد کی موت ہوگئی۔وزارت نے مقامی ملازمین کے حوالے سے بتایا کہ 304 میٹر اونچی چٹان گر گئی ہے ۔محکمہ فائر کے پریس نوٹ کے مطابق مانسونی بارش کے سبب ہاپاکانت شہر کے ساتے موگاوں میں زیڈ کان کنی کے مقام پر مقامی وقت کے مطابق 8بجے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔کام کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں مزدور تودہ میں دب گئے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔بچاو کا کام جاری ہے ۔اس سے پہلے دن میں اموات کی تعداد 96بتائی گئی تھی۔ملک کے محکمہ فائر نے فیس بک پر لکھا،‘‘تازہ ترین معلومات کے مطابق ہاپاکانت لینڈ سلائیڈنگ میں 113 افراد کی موت ہوئی ہے ۔