میانمار: مسلم اکثریتی علاقوں میں بودھ رہنما تسلط کیلئے سرگرم

   

نیپیداو ۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد مغربی ریاست راکھین کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بودھ رہنماوں نے خود کو فوج کے متبادل کے طور پر متعارف کرانا شروع کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ صورتحال مسلمانوں کے لیے پریشان کن ہے، کیوں کہ 2017ء کے قتل عام میں یہی بودھ رہنما ملوث تھے۔ نسل کشی کی کارروائیوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور 7لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینا پڑی تھی۔ اس دوران ہزاروں گھروں اور مساجد کو آگ لگا دی گئی تھی۔ گزشتہ برس یکم فروری کو فوج نے سوچی کی حکومت کو برطرف کردیا تھا۔