یانگون : میانمار میں فوج کے اقتدار پر قبضہ جمانے کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کیلئے پولیس نے نہ صرف ربرکی گولیوں کا بلکہ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آبی توپوں کا بھی استعمال کیا۔ یاد رہیکہ فوجی بغاوت کے بعد احتجاجی مظاہروں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منتشر کرنے پولیس ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ ربر کی گولیوں سے بھی کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ یہ افواہیں بھی پھیل رہی ہیں کہ پولیس نے اصلی گولیوں سے بھی فائرنگ کی ہے جس میں متعدد احتجاجیوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔