نائپ یڈا : میانمار میں حفاظتی دستوں نے ایک بار پھر مظاہرین پر گولیاں چلائیں، جس کے سبب کم از کم 6 مظاہرین مارے گئے ۔مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی دستوں کی فائرنگ میں مانڈلے میں چار مظاہرین کی موت ہوگئی، جبکہ دو مظاہرین جنوب۔ وسطی شہر پیائے میں مارے گئے ۔ الجزیرہ نیوز چینل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان دونوں جگہوں پر حفاظتی دستوں کی فائرنگ میں مارے گئے لوگوں کی تصاویر کے ساتھ کئی رپورٹ پوسٹ کی ہیں۔واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو ہوئی فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں لوگ مظاہرہ کررہے ہیں اور ان مظاہروں کے دوران حفاظتی دستوں کی فائرنگ میں اب تک 70 لوگوں ی موت ہوچکی ہے ۔
