یانگون : میانمار میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو بیدخل کرنے کے بعد سے ملٹری قیادت کے خلاف لگاتار احتجاج دیکھنے میں آرہے ہیں۔ موافق جمہوریت کارکنوں کو تین انگلیوں کا اشارہ کرتے دیکھا گیا ہے۔ ’ہنگر گیمس‘ کی کتابوں اور فلموں میں یہ علامت مجبور اور مظلوم لوگوں کی جانب سے دکھائی جاتی ہے تاکہ بے حس دنیا میں مظلوموں کے تئیں اظہاریگانگت کیا جاسکے۔ اس کا سب سے پہلے میانمار میڈکل ورکرس نے مظاہرہ کیا اور پھر نوجوان احتجاجیوں نے بڑے پیمانے پر اسے اختیار کیا ہے۔