میانمار میں امن کا عمل آئندہ سال شروع ہوگا

   

یانگون : میانمار میں امن کا عمل توقع ہیکہ آئندہ سال 2021ء میں شروع ہوگا۔ اس سال نومبر میں عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا ۔ حکمراں پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو سادہ خط اعتماد ملنے کے بعد امن پیشرفت شروع کی جائے گی۔ 8 نومبر کو عام انتخابات ہونے کے بعد حکومت نے عوام کے خط اعتماد کے مطابق امن قائم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ میانمار میں انتخابات دستور کے مطابق منعقد کئے گئے ۔ آئندہ پارلیمانی سیشن فبروری 2021ء کے پہلے ہفتہ میں شروع کیا جائے گا۔ حکومت اور فوج کے درمیان سیاسی مذاکرات کو زیادہ سے زیادہ تعمیری بنایا جائے گا۔ انتخابات کے بعد فوج نے امن مذاکرات کمیٹی قائم کی تھی جو حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی۔