میانمار میں باغیوں کا جہاز پر حملہ

   

ینگون17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے مغربی ریاست چن کے شہرپالیٹوا میں باغی گروپ اراکان آرمی (اے اے ) نے ایک بحری جہاز پر حملہ کرکے اس میں آگ لگا دی اور اس کے عملے کے ارکان کا اغوا کر لیا۔ جہاز کے عملہ کے تمام اراکین کو بعد میں رہا کر دیا گیا. میانمار پولیس فورس نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کو ایم وی یڈانا ون-7 جہاز پالیٹوا پل پروجیکٹ کے لئے 300 اسٹیل فریم لے کر ینگون سے پالیٹوا جا رہا تھا. اسی دوران پالیٹوا میں نمدا گاؤں کے قریب باغی گروپ نے اس پر حملہ کر دیا۔ حملہ کرنے کے بعد باغیوں نے جہاز میں آگ لگا دی اور اس کے عملے کے ارکان کااغوا کر لیا۔جہاز تقریباً 699214 امریکی ڈالر کی قیمت کے اسٹیل فریم، پینٹ، ہائی ٹینشن بولٹ، اور پل تعمیر کی دوسری چیزیں لے کر جا رہا تھا۔میانمار پولیس فورس نے بتایا کہ عملہ کے ارکان کو بعد میں رہا کر دیا گیا ہے ، سیکورٹی فورسز باغیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔