یانگون ۔ 3 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کے پہاڑی علاقہ میں ایک مسافر بس اور ایک کار کا آمنے سامنے تصادم ہوگیا جس میں 19 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ ٹی وی فوٹیج کے مطابق بس کو حادثہ کے بعدایک نہر میں الٹا ہوا دکھایا گیا جو ایک ایسے علاقہ میں واقع ہے جہاں حادثات ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں۔ اس دوران میانمار کے سوشل ریسکیو گروپ کے نائب صدرنشین آنگ مینٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر بس کے بریک فیل ہوجانے سے وہ سامنے سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی اور پہاڑی سے نیچے لڑھک گئی۔ مہلوکین میں کار میں سفر کرنے والے 7 مسافرین بھی شامل ہیں۔