یانگون۔10 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے مون ریاست میں تودہ گرنے کی وجہ سے ملبے سے سنیچر کی صبح سات اور لاشیں ملنے کے بعد اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہوگئی ہے جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ زبردست بارش کی وجہ سے جمعہ کی صبح تودہ گرنے کے واقعات پیش آئے تھے ۔ پونگ شہر کے منتظم او جاو موئی اونگ نے بتایا کہ آج صبح ملبے سے سات اور لاشیں برآمد کی گئیں ہیں جبکہ اب تک 47 زخمی افراد نکالے گئے ہیں۔جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 7بجے زبردست بارش کی وجہ سے مال لاٹ پہاڑ کا ایک حصہ ڈھہ گیا تھا جس کے ملبے میں کئی مکانوں اور گاڑیوں کے ساتھ لوگ دب گئے تھے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ چٹانوں اور کیچڑ کے ملبے میں پھنسے اور دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے بچاؤ اور راحت کے کام اب بھی جاری ہے ۔
