واشنگٹن : امریکہ نے میانمار میں جمہوری طرز پر منتخبہ حکومت کی مکمل اور فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہیکہ امریکہ میانمار کے منتخبہ نمائندوں کے ساتھی شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈپرائس نے اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا بالکل مناسب ہیکہ میانمار کے موجودہ منظرنامہ میں ہم ملک کے منتخبہ جمہوری امیدواروں کے ساتھ ہیں اور میانمار کی عوام کی آواز بنتے ہوئے یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ میانمار میں منتخبہ حکومت کی مکمل اور فوری بحالی عمل میں لائی جائے۔ ہم میانمار کی عوام کے اس حق کی حمایت کرتے ہیں جو فوجی بغاوت کے خلاف پرامن احتجاج منظم کررہے ہیں۔