میانمار میں راکھین صوبہ کے وزیراعلیٰ کے قافلے پر حملہ

   

یانگون۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں راکھین صوبہ کے وزیراعلی یو نئی پی کے قافلے پر منگل کو ہوئے حملے میں وہ بال بال بچ گئے ۔میانمار کی خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ راکھین صوبہ کے وزیراعلی یو نئی پوکا قافلہ یانگون سٹوے روڈ سے گذر رہا تھا کہ اچانک زمین کے اندر بچھائی گئی سرنگ میں دھماکہ ہوگیا۔ اس حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔نانکا اور پاؤنگ ٹوٹے گاؤں کے درمیان بنے پل سے مسٹر نئی پو کا قافلہ گذر رہا تھا کہ اسی وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ تین آئی ای ڈی دھماکے ہوئے ۔ یہ حملہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق 4:30 بجے ہوا۔ اس حملے میں قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔