میانمار میں سڑک حادثہ 3 ہلاک

   

یانگون، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے شان ریاست میں بدھ کو ایک ایکسپریس بس کے پلٹ جانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ملک کے فائر بریگیڈ سروس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بس حادثہ آج علی الصبح ناونگھکیو قصبہ میں پیش آیا۔ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح تین بجے پیانگڈانسو قومی شاہراہ کے گوتے ٹوئن روڈ پر بس کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس پلٹ گئی۔ بس میں سولہ مسافر سوار تھے جن میں سے تین مسافروں کی موت ہوگئی اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔جائے واقع پر بچاؤ مہم میں لگے ایک فیو سن مائٹار سماجی ڈیولپمنٹ تنظیم کے رکن نے بتایا کہ حادثے میں بس کی باڈی پوری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گئی-