جنیوا: انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ میانمار میں رواں سال آبادی کے تقریباً ایک چوتھائی حصے یا ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی معاملات او سی ایچ اے نے میانمار میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال فروری میں فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباکے باعث ملک کی انسانی صورت حال مزید سنگین ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ44 لاکھ افراد کو خوراک و طبی سامان جیسی امداد کی ضرورت ہوگی۔