ملبورن : میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف آسٹریلیا میں بھی میانمار کے شہریوں نے احتجاج کیا، شرکاء نے جمہوریت کی بحالی اور آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب ینگون یونیورسٹی کے قریب نوجوانوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے آمریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں۔