میانمار : میانمار میں گزشتہ ماہ فوج نے ایمرجنسی نافذ کردی تھی تب سے وہاں پر بدامنی قائم ہے ۔ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ میانمار کی فوج نے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ایک ماہ کیلئے ایک طرفہ جنگ بندی پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میانمار میں دو نسلی اقلیتی گوریلا تنظیموں کی جانب سے احتجاج میں شدت پیدا کئے جانے کے بعد فوج نے یہ اعلان کیا۔