یانگون ۔ میانمار میں فوج کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے عبوری حکومت کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں 6 ماہ قبل فوج حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض ہو گئی تھی۔ مِن آنگ ہلینگ جس نگران حکومت کے سربراہ بنے ہیں، وہ ابھی حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔ ہلینگ فوج کی حمایت سے تشکیل دی گئی اس ریاستی انتظامی کونسل کے سربراہ ہیں، جو یکم فروری کے روز فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار میں ہے۔ سرکاری میڈیا نے اتوار کے روز بتایا کہ ملکی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی کے لیے ریاستی انتظامی کونسل میں اصلاحات لاتے ہوئے اسے میانمار کی نگران حکومت میں بدل دیا گیا ہے۔