میانمار میں فیس بک انسٹاگرام اور ٹوئٹر بند

   

یانگون : میانمار میں فوجی حکام نے سوشل میڈیا پر پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے آج سے انسٹا گرام اور ٹوئٹر بھی بند کرا دیے ہیں۔ فیس بک پر پہلے ہی سے پابندی ہے۔ دریں اثناء یانگون میں عوام نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ لوگوں نے اپنی کھڑیوں اور دروازوں پر بوتلیں اور دیگر اشیاء مار مار کر شور کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار پر قبضے کے بعد احتجاج کا یہ سلسلہ مسلسل چار راتوں سے جاری ہے۔ ادھر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے میانمار میں فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری کو اکھٹا کر رہے ہیں تاکہ کوئی مناسب رد عمل طے کیا جا سکے۔