یانگون : میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ جمعہ کے روز بھی جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کے ہزاروں حامی میانمار کی سڑکوں پر احتجاج میں مصروف رہے۔ دوسری جانب امریکہ نے میانمار کے فوجی جرنیلوں پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مہم بھی جاری ہے۔ ادھر سوشل میڈیا ادارے فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف میانمار کی فوج سے جڑے مواد کو روکے گا۔ واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے یکم فروری کو ملکی اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔