یانگون : میانمار کی فوجی جنتا نے مزید تین صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آزاد نیوز پورٹل داوی واچ نے ان صحافیوں کی گرفتاری کو آزادی اظہار و صحافت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ میانمار کی فوج گزشتہ برس کے اوائل میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آئی تھی اور وہ تب سے ملک کے آزاد میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔