میانمار میں مظاہرین پر فائرنگ، مزید 13 ہلاک

   

میانمار : فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسیز کی فائرنگ میں مزید 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت یانگون میں کئی چھوٹے دھماکے سنے گئے جبکہ چین کی ملکیت ایک فیاکٹری کو آگ لگادی گئی۔ فوجی حکمراں نے کہاکہ سیول نافرمانی کی تحریک میانمار کو ’’تباہ‘‘ کررہی ہے۔ ایک احتجاجی گروپ کے مطابق یکم فروری کی فوت بغاوت سے اب تک 580 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ میانمار میں مختصر مدت کے لئے جمہوریت بحال کی گئی تھی جس کے بعد رواں سال فروری کے آغاز میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر سیاسی جماعتوں نے احتجاج شروع کردیا۔