میانمار میں مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

   

یانگون : فوج کی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کے تازہ کریک ڈاؤن میں کم از کم مزید دو افراد کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے یانگون سمیت کئی دیگر شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی اور چند مقامات پر فائرنگ بھی کی گئی۔ آج اتوار کے روز ان تازہ ہلاکتوں کے بعد احتجاجی ریلیوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ حکمران فوجی کونسل اور پولیس کی جانب سے اس کریک ڈاؤن میںہلاکتوں پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔