میانمار میں ملیریا کے ایک لاکھ 26 ہزار مریضوں کی تصدیق

   

یانگون۔ 8 نومبر (یو این آئی) میانمار میں جنوری سے اگست 2025 کے درمیان ملیریا کے کل 1,26,562 کیسز کی تصدیق کی گئی اور علاج کیا گیا ہے ۔ سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز بتایا کہ ملک 2030 تک ملیریا کے خاتمہ کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ ایک دہائی میں اس سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ ملیریا کے کیسز میں یہ کمی علاج اور تعلیمی پروگراموں کے مسلسل نفاذ کے باعث ممکن ہوئی ہے ، جن میں صحت کے رضاکاروں کا بہت بڑا کردار ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012 سے 2021 کے درمیان میانمار میں ملیریا کے کیسز میں 88 فیصد کمی آئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح میں 97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مساجد پر حملے مسلم نفرت کا مظہر
لندن ۔ 8 نومبر (ایجنسیز) برٹش مسلم ٹرسٹ (بی ایم ٹی) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 جولائی سے اکتوبر کے آخر تک کم از کم 27 تصدیق شدہ حملے مساجد کو نشانہ بناتے ہوئے رپورٹ کیے گئے، جن میں تین ایسے واقعات بھی شامل ہیں جہاں ایک ہی جگہ کو ایک سے زیادہ بار نشانہ بنایا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ حملے مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے کئے جارہے ہیں۔