میانمار میں کیرن باغیوں کی ملکی فوج کے ساتھ خونریز جھڑپیں

   

Ferty9 Clinic

ینگون : میانمار میں کیرن نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے مسلح باغیوں اور ملکی فوج کے مابین خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں منگل کو علی الصبح تھائی لینڈ کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب ملکی فوج کی ایک بڑی چوکی پر ہوئیں۔ ان جھڑپوں کی تھائی لینڈ میں کیرن باغیوں کے سرکردہ نمائندوں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ کیرن نیشنل یونین کے این یو کے مطابق متاثرہ علاقے میں گزشتہ ہفتوں کے دوران میانمار کی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے 24,000سے زائد باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔ میانمار میں یکم فروری کے روز فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد سے ملکی اقلیتوں کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال جاری ہے، جس دوران فوج کی طرف سے وقفے وقفے سے فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔