میانمار میں یونیورسٹی کھلیں گی

   

یانگون: میانمار میں کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے بندکالجز اور یونیورسٹی 12 مئی سے کھلو دئے جائیں گے ۔سرکاری میڈیا نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔ وزارت تعلیم نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آرٹس اور سائنس زمرے کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں 12 مئی سے سبھی کلاسز اور نصاب کی پڑھائی شروع کردی جائے گی۔ وزارت نے بتایا کہ جن طلبہ نے 20-2019 کے مِڈ میٹرک کلاس کا امتحان دیا ہے ،وہ سبھی سال اول کی کلاس میں بیٹھ کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیون میں ستمبر اور اکتوبر میں آرٹس اور سائنس پارٹ ٹائم کلاسز کے لئے داخلے شروع ہوں گے ۔ وزارت نے کہا کہ جنہوں نے 22-2021 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے ،ان کے لئے یونیورسٹیوں میں طلبہ کی پہلے سال کی کلاسز شروع ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی وبا کا خطرہ کم ہونے سے پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ہے اور عوامی مقامات پر صرف 400 لوگوں کو ہی جمع ہونے کی اجازت دی گئی ہے ۔