میانمار پولیس کا مظاہرین پر تشدد

   

یانگون : میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز مظاہرین کیخلاف سخت کارروائی کر رہی ہیں۔ منگل کو پولیس نے پہلی بار ربڑ کی گولیوں اور آبی توپوں کا استعمال کیا۔ ٹویٹر پر بے شمار زخمیوں کی تصاویر میں مظاہرین کا خون بہتا دکھایا گیا ہے۔ نیوز پورٹل کے مطابق پولیس افسران نے بھی بے تحاشہ فائرنگ کی ہے جبکہ درجنوں مظاہرین کو مبینہ طور پر گرفتار بھی کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آنگ سان سوچی کے پارٹی ہیڈ کوارٹر کی تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس بارے میں اطلاعات پارٹی نے اپنے فیس بک پیج پر شائع کیں۔