میانمار: کارن اقلیتی گروہ کے کئی افراد کا قتل

   

یانگون ۔ میانمار کے مشرقی حصے سے گزشتہ روز 35 افراد کی جھلسی ہوئی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق کارن اقلیتی گروہ سے تھا اور وہ فوج اور فوج مخالف گروہوں کی لڑائی سے بچ کر نکلنے کی کوششوں میں تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب فوجی جنتا کے حامی ایک مقامی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی ٹرکوں پر باغیوں کو اسلحہ اور خوراک فراہم کی جا رہی تھی، اس لئے ان پر فائرنگ کی گئی۔ میانمار میں فروری کے مہینے میں فوج نے حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا۔ تب سے یہ ملک سیاسی افراتفری کا شکار ہے اور فوج کے مخالفین کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔