میانمار کا چین اور تھائی لینڈ کے ساتھ زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

   

نیپیدا ؤ: میانمر نے آئندہ ماہ چین اور تھائی لینڈ کے ساتھ اپنی زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ میانمار میں کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن کی شرح میں واضح بہتری ہوئی ہے اور اسی لیے اب سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں فضائی رابطے بھی بحال ہو جائیں گے۔