میانمار کشتی حادثے میں ہلاک دس افراد کی نعشیں برآمد

   

یانگون، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے راکھین صوبہ کے ماناؤنگ میں پیر کے دن ای لائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک کشتی حادثے میں مارے گئے دس لوگوں کی لاشیں آج برآمد کرلی گئیں۔ فائر بریگیڈ نے ٓاج یہ اطلاع دی۔فائر بریگیڈ نے بتایا کہ سن پاینگ نامی اس کشتی کو مرمت کے بعد 8 فروری کو لاپات کیوئن لائٹ ہاؤس لایا گیا تھا اور اس کشتی میں 26 افراد سوار تھے ۔ جس وقت لوگ کشتی میں سوار ہورہے تھے اسی وقت یہ کشتی ایک تیز لہر کی زد میں آگئی ۔اس حادثے کے بعد سات لوگوں کو بحفاظت بچالیا گیا اور نو لاپتہ بتائے جارہے تھے ۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے ۔