بنکاک : میانمار کی فوج نے کم از کم 570 احتجاجیوں اور راہگیروں کو گذشتہ دو ماہ کے اندر گولی مار دی۔ ملک کے کئی افراد فوجی قبضہ کیخلاف فرار ہوگئے۔ یانگون سے موصولہ اطلاع کے بموجب میانمار کی برسراقتدار فوج میں حکومت کے مخالفین کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری اپنے کام پر آجائیں۔