میانمار کے راکھین میں انٹرنیٹ سرویس بحال

   

نائیپڈا : میانمار میں نئی فوجی انتظامیہ نے صوبہ راکھین اور چین کے صوبے میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی ہے ۔یہ دونوں صوبوں جون 2019 سے انٹرنیٹ سروس سے محروم تھے ۔ ‘میانمار ٹائمز’ نے ‘ٹیلی نار میانمار’کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ مقامی باغیوں کی جانب سے مبینہ طور پر تخریبی آن لائن سرگرمیوں کے باعث راکھین اور چین میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔گذشتہ سال اگست میں ان دونوں صوبوں میں جزوی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیا گیا تھا ، لیکن ایک بار پھر آٹھ شہروں میں یہ سروس معطل کردی گئی ، جس کی وجہ سے تقریبا 1.5 ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے ۔ ‘میانمار پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹیلی مواصلات نے تمام آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام آٹھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کریں۔ ان شہروں میں بٹ ہائیڈنگ ، راتھے ڈنگ ، مایا بون ، پلیتوا ، پونگین ، میوک یو ، کیوکٹاؤ اور من بایا شامل ہیں۔