نئی دہلی: میانک یادیو کی تیز رفتار اور درستگی سے بے حد متاثر جنوبی افریقہ اور پنجاب کنگز کے فاسٹ بولرکاگیسو ربادا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے اسکواڈ میں ایک ممکنہ انتخاب” کے طور پر ان کی شمولیت کا اشارہ دیا ہے ۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے21 سالہ نوجوان نے ہر مقابلے کے ساتھ رفتارکی رکاوٹ کو آگے بڑھایا اور منگل کی رات کو رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 156.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔ اپنے پہلے سیزن میں یہ ان کا دوسرا براہ راست مین آف دی میچ مظاہرہ تھا، جس نے لکھنؤ سوپرجائنٹس کو اعتماد دلانے والی جیت حاصل کی۔ربادا کی ٹیم پنجاب کنگزگزشتہ ہفتے میانک کی شارٹ پچ ڈلیوری سے پریشان تھی جب ڈیبیو کرنے والے یادو نے اپنی تیز رفتار سے تین باروکٹ لیا تھا۔