میاں بیوی نے اجتماعی خود کشی کا ارادہ کیا ‘ شوہر فوت

   

بیوی نے ارادہ بدل لیا ۔ زخمی حالت میں پائی گئی ۔ کوکٹ پلی میں واقعہ
حیدرآباد۔ 31 اگست (سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں ایک عجیب واقعہ میں شوہر اور بیوی نے اجتماعی خودکشی کا ارادہ کیا اور شوہر کی موت کے بعد بیوی نے اپنا ارادہ بدل دیا۔ کوکٹ پلی اے سی پی روی کرن نے بتایا کہ رام کرشنا ریڈی 45 سالہ اور اس کی بیوی رمیا کرشنا 38 سالہ کی شادی 17 سال قبل ہوئی تھی اور انہیں کوئی اولاد نہیں ہے۔ رام کرشنا ریڈی جو ریستوراں کا کاروبار رمیا کرشنا کے بھائی کے پاس کررہا تھا، کاروبار میں اسے تقریباً 50 لاکھ کا نقصان ہوا جس کے بعد وہ قرض میں ڈوب گیا۔ ایک تو اولاد نہ ہونے کا غم دوسرا قرض کے بوجھ نے جوڑے کو کمزور کردیا جس کے بعد دونوں نے اجتماعی خودکشی کا ارادہ کیا اور رام کرشنا ریڈی نے چاقو سے دونوں ہاتھ، پیٹ اور گلا کاٹ لیا اور وہ زیادہ خون بہنے سے مرگیا جبکہ رمیا کرشنا نے اپنا گلا کاٹ لیا اور ہفتہ کو ہی فوراً پولیس کو اس کی اطلاع دیدی۔ اطلاع ملتے ہی فوراً پولیس مقام پر پہنچی تو فلیٹ میں رام کرشنا ریڈی کی نعش پائی گئی اور رمیا کرشنا زخمی تھی جسے فوراً میاں پور کے خانگی دواخانہ میں منتقل کردیا اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے رمیا کرشنا سے سوالات کئے تو وہ مختلف جوابات دے رہی ہے ۔ متوفی کی والدہ لکشمی نے رمیا کرشنا پر الزام عائد کیا کہ وہ رام کرشنا ریڈی کا قتل کرکے وہ خود کو زخمی کرکے خودکشی کا بہانہ بنا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش