دہلی میں شوہر نے بیچ بچاو کرنے والے پڑوسی کو چھرا گھونپ دیا
نئی دہلی 14 ؍جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 20 سالہ نوجوان نیکی کرنے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔دہلی میں میاں بیوی کے درمیان کسی مسئلہ پر جھگڑا ہو رہا تھا ۔پڑوسی نوجوان نے ان دونوں کے درمیان تصفیہ کرانے کی کوشش کی ۔ کچھ دیر کے لیء دونوں خاموش ہوگئے ۔ لیکن شوہر بعدازاں اس نوجوان کے کمرے میں پہنچ کر اس کے سینہ اور پیر پر چھرا گھونپ دیا ۔ زخمی حالت میں نوجوان کو دواخانہ لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے ملزم کو زمرد پور علاقہ میں اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا۔