میاں بیوی کے جھگڑے کو سلجھانے کے نام پر دست درازی ، بابا گرفتار

   

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کے آپسی جھگڑوں کو دعاء سے حل کرنے کا جھانسہ دیکر ایک خاتون کے مبینہ دست درازی کرنے والا بابا گرفتار کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر مائیلاردیوپلی پولیس محمد ندیم نے بتایا کہ روشن کالونی علاقہ کے ساکن عبدالہادی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی ۔ خاتون بابا سے شوہر کے متعلق رجوع ہوئی تھی ۔ یہ بابا سعودی سے شوہر کو طلب کرنے اور بیوی کا مطیع بنانے کیلئے 25 ہزار اور مقامی طور پر شوہر کیلئے گیارہ ہزار روپئے فیس لیا کرتا تھا ۔ اور اس نے اس شکایت گذار خاتون کے شوہر کو سعودی سے طلب کرنے کیلئے موکلین کو روانہ کرنے کی بات کیا تھا اور اس کے ساتھ مبینہ طور پر دست درازی کرنے لگا ۔ خاتون کے ہاتھوں کو چھونا اور اس کے جسم پر لیمبو ملنے کی شرط رکھا تھا اور گھر کے اندر لیمبو کا عمل کرنے سے مسئلہ کے حل کا یقین دلایا تھا ۔ جس پر خاتون نے مائیلاردیوپلی پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران بابا کو گرفتار کرلیا ۔

الوال میں عادی سارقین گرفتار
حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) الوال پولیس نے سلسلہ وار سرقہ کی وارداتوں میں ملوث 2 عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ سامان ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر پولیس الوال یادگیری نے بتایا کہ 22 سالہ سائی پرساد اور 20 سالہ وشواجیت ساکنان ناندیڑ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ دونوں پیشہ سے ٹاپی میستری بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 تولہ طلائی زیورات آدھاکیلو چاندی 89 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا اور سات مقدمات کی یکسوئی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے بلارم میڑچل اور الوال پولیس حدود میں یہ وارداتیں انجام دی تھیں ۔