میاں پورمیں تیندوانہیں جنگلی بلی محکمہ جنگلات کا انکشاف

   

حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر۔ (یواین آئی) شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میاں پور میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاعات پر مقامی افراد میں تشویش دیکھی گئی تاہم بعد ازاں پتہ چلا کہ سوشیل میڈیا پر اس علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کی جو ویڈیوزپوسٹ کی گئی ہے ، وہ تیندوا نہیں ہے بلکہ جنگلی بلی ہے ۔کل شب میٹرواسٹیشن میاں پور کے قریب یہ جنگلی جانور نظر آیا تھا جس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی تھی۔ صبح میں جب تلاشی مہم شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ تیندوا نہیں جنگلی بلی ہے ۔