میاں پور تاپٹن چیرو میٹرو ٹرین راہداری کی تعمیر پر4107 کروڑ کے مصارف

   

دوسرے مرحلے کے پراجیکٹ میں 13کلو میٹر کے دوران 10 ریلوے اسٹیشن کا قیام
حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ایر پورٹ میٹرو اتھاریٹی نے میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کی توسیع میاں پور تا پٹن چیرو کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ میاں پور تا پٹن چیرو 13 کلو میٹر تک میٹرو ریل کاریڈور کی تعمیر میں 10 میٹرو اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔ میاں پور تا پٹن چیرو ایلویٹیڈ کاریڈور میں میٹرو ریل کی آمدورفت رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں تعمیر کئے جانے والے کاریڈور 7 میں میاں پور تا پٹن چیرو شامل ہیں جس کی تعمیرات پر 4107 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ میاں پور میٹرو اسٹیشن سے شروع ہونے والے اس پراجکٹ میں میاں پور کراس روڈ۔ آلوین کراس روڈ، مدینہ گوڑہ، چندا نگر، بی ایچ ای ایل ، جیوتی نگر، بیرم گوڑہ، رامچندرا پورم، اکریساٹ، پٹن چیرو میں میٹرو اسٹیشنس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اس راہداری پر 2028 تک کم از کم 1.65 لاکھ مسافرین کے سفر کے امکانات ہیں۔ حیدرآباد تا سنگاریڈی میٹرو ریل چلانے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ صنعتی کاریڈور کے طور پر اس رہداری کی شناخت ہے جہاں صرف آر ٹی سی اور دیگر خانگی گاڑیاں ہی اہم ٹرانسپورٹ نظام ہیں اور عوام ان ہی سہولتوں سے استفادہ کررہے ہیں۔ میاں پور تا پٹن چیرو تعمیر کئے جانے والے اس میٹرو کاریڈور سے نہ صرف ٹریفک مسائل کی یکسوئی ہوگی بلکہ عوام کو ایک نیا پبلک ٹرانسپورٹ بھی دستیاب ہوگا۔2