دوبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خاتون زمرے کی ونڈے درجہ بندی میں پہلے مقام پر واپسی کی ہے جیسا کہ ان کے درجہ بندی کے مجموعی نشانات 762 ہوچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں بائیں ہاتھ کی اوپنر سمرتی مندنا سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل دوسری ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنھوں نے 9 واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔ یہ نویں مرتبہ ہے کہ میتھالی نے نمبر ایک مقام حاصل کیا ہے ، جبکہ پہلی مرتبہ انھوں نے یہ مقام 16 برس قبل حاصل کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کی کپتان اسٹیفن ٹیلر نے میتھالی سے پہلا مقام چھین لیا تھا لیکن اب وہ پانچویں مقام پر پہونچ گئی ہیں۔ بولروں کی فہرست میں جولن گوسوامی پانچویں مقام پر موجود ہیں اور وہ سرفہرست دس کھلاڑیوں میں شامل واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ ٹی 20 درجہ بندی میں مندنا نے اپنے کیرئیر کا بہترین تیسرا مقام پھر ایک مرتبہ حاصل کیا ہے۔