گال ۔ اینجلو میتھیوز سری لنکا کے لیے اپنا 113 واں ٹسٹ کھیل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ٹسٹ میچ کھیلنے کے لیے گال میں اترکر وہ ایک مقام پر سب سے زیادہ ریڈ بال میچ کھیلنے والے بین الاقوامی کرکٹر بن گئے۔ اینجلو میتھیوزگال گراؤنڈ میں اپنا 30 واں ٹسٹ کھیل رہے ہیں جو کسی بھی دوسرے کرکٹر کے مقابلے میں کسی ایک مقام پر سب سے زیادہ مقابلوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے نام تھا۔ انہوں نے لارڈز میں 29 ٹسٹ کھیلے ہیں۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے پہلے دن پہلے سیشن کا کھیل ملا جلا رہا۔ یعنی اگر سری لنکا نے اس میں 88 رنز بنائے تو نیوزی لینڈ نے بھی 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ تاہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکائی ٹیم کے لیے پہلے دن کے پہلے سیشن میں اینجلو میتھیوزکا ریٹائرڈ ہارٹ ٹیم کی صحت کے نقطہ نظر سے اچھا نہیں تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گال کے میدان میں اترتے ہی یہ ریکارڈ بنانے والے اینجلو میتھیوزکو زخمی ہوکر میدان چھوڑنا پڑا۔ ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگی ہے۔اینجلو میتھیوز جب میدان سے باہرگئے تو وہ 55 گیندوں پر12 رنز بنائے تھے۔