میتھیو ہیڈن ہندوستان کیلئے آسٹریلیائی تجارتی سفیر مقرر

   

٭ آسٹریلیا کی حکومت نے سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن کو ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنا تجارتی سفیر مقرر کیا ہے۔ 48 سالہ ہیڈن کو بورڈ آف آسٹریلیا۔ انڈیا کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی نژاد اور سابق لیبر پارٹی سینیٹر لیزا سنگھ کو بھی ہندوستان کا تجارتی سفیر بنایا گیا ہے اور وہ بورڈ کی ڈپٹی چیرمین بھی رہیں گی۔