یلاریڈی 04۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کی ایسی شخصیت جو تقریباً35۔ سال کے عرصہ دراز سے ہر ماہ رمضان المبارک میں سحر بیداری کا اور مرحومین کی تدفین کے سلسلہ میں بے لوث خدمات انجام دیتے آرہے جناب محمد قاسم کا 62۔ سال کی عمر میں یلاریڈی کے علاقہ بلارم میں 03۔ ستمبر بروز منگل ایک میت کو غسل کی کاروائی انجام دیتے وقت قلب پر حملہ ہونے سے انتقال ہوگیا جس سے یلاریڈی کے تمام مسلمانوں نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے محمد قاسم کی صبر و تحمل کیساتھ مرحومین کے غسل و تدفین میں خدمات کو ناقابل فراموش بتایا اور انکے حق میں مغفرت کی دعاء کی۔ انکی نماز جنازہ 04۔ ستمبر بروز چہارشنبہ مستقر کی مسجد عثمانیہ میں ادا کی گئی، تدفین عیدگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی پسماندگان میں دو بیٹے اور بیٹی ہیں۔