میدارم جاترا کا آغاز، چیف سکریٹری کا فضائی معائنہ

   

حیدرآباد۔/5 فبروری، ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج کہا کہ میدارم جاترا بڑے پیمانے پر شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فضائی معائنہ کیا اور جاترا کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر کی طرف سے جاری احکام کے مطابق یاتریوں کو وہ تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔