وادی مکہ بہت ہی گرم موسم تھا، فرزندان توحید کو بہت ازمائش سے گزرنا پڑا، آج حاجی عرفات کے میدان میں جمع ہو رب العزت کو منا رہے تھے، مغفرت طلب کر رہے تھے، جنت مانگ رہے تھے، اللہ سے امن وسکون طلب کر رہے تھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ابر رحمت خوب برسا، اور اللہ کے مہمانوں کو راحت ملی۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چلی جس حاجیوں نے راحت کی سانس لی،مزدلفہ اور منی میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ بارش کو محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں نے سبحان الله ، اللہ اکبر کی اوازیں بلند کی اور حق تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔


