کرکٹ کے میدان پر حادثوں میں گزشتہ کچھ وقت میں کافی بڑھوتری دیکھنے کو ملی ہے۔ آسٹریلیائی بلے باز فلپ ہیوز کی موت کے بعد کئی مقامی ٹورنامنٹ میں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امپائروں تک کی سکیورٹی کو لیکر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ مسلسل نئی تکنیک اور تبدیلیوں کے باوجود کرکٹ کے میدان پر انہونی ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ نہ صرف کرکٹ بلکہ کئی کھیلوں میں اس طرح کے حادثے ہوتے رہتے ہیں جس میں کسی کھلاڑی کی موت تک ہوجاتی ہے۔ ہندستانی کرکٹ رمن لامبا ہوں یا پھر آسٹریلیائی بلے باز فلپ ہیوزیہ وہ نام ہیں جن کیلئے کھیل کے میدان پر لگی چوٹ چان لیوا ثابت ہوئی۔
کرکٹ کے میدان پر ایک مرتبہ پھر ایسا ہی دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں پاکستان کے امپائر کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ حالانکہ ان کی موت کی وجہ گیند لگنا یا ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ان کی جان دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ دراصل نسیم شیخ کلب سطح کے ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں امپائرنگ کر ہرے تھے۔ اسی دوران انہیں دل کادورہ پڑا اور وہ زمین پر گر پڑے۔ انہیں فورا اسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی انہوں دم توڑ دیا۔ نسیم شیخ 56 سال کے تھے۔ وہ پیشے سے قصائی تھے لیکن اس کھیل سے لگاؤ کے مد نظر کوائلی فائڈ امپائر بن گئے۔
اس سے پہلے حال ہی میں ایک میچ میں امپائرنگ کر رہے جان ولیمس کی بھی گیند لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ انگلینڈ میں ڈویژن۔2 کا یہ مقابلہ پریم بروک اور ناربرتھ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ امپائرنگ کر رہے جان ولیمس کے سر پر بلے باز کا شاٹ آکر لگا اور وہ وہیں بیہوش ہو گئے۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں کئی دنوں تک ان کا علاج چلا لیکن آخر کار جمعرات 15 اگست کو انہوں نے دم توڑ دیا ۔