ممبئی۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی 2011 ورلڈ کپ جیتنا سچن تندولکر کے بچپن کے خواب کے سچ ہونے کی کہانی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے دو اپریل 2011 کے چھکا مارکر ہندوستان کو 28 سال بعد عالمی فاتح بنایا تھا، تب سچن ڈریسنگ روم سے دوڑتے ہوئے اس وانکھیڑے اسٹیڈیم کے درمیان میں آ گئے تھے جہاں وہ بچپن سے کھیلے تھے۔ ٹیم کے ساتھیوں نے سچن کو کندھوں پر اٹھا لیا تھا اور پورے اسٹیڈیم میں سچن، سچن کے نعرے گونج رہے تھے۔ سچن کے47 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سرکاری اسٹاگرام ہینڈل پر ورلڈ کپ جیتنے پر سچن کے خیالات کا اشتراک کیا ہے ۔ سچن نے اپنے چھٹے ورلڈ کپ کی یادکو تازہ کرتے ہوئے کہا میں نے ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے اور میری محنت کام آئی ۔ آخری معنوں یہ بات رکھتی تھی کہ ورلڈ کپ ٹرافی ہمارے ڈریسنگ روم میں ہو۔ سچن نے کہا یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحات میں سے ایک تھا ۔ اس سے بڑا کوئی لمحے نہیں ہو سکتا۔