ویلنٹن۔نیوزی لینڈ کرکٹ انتظامیہ نے بالآخر پاکستانی حکام کو اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں لاحق خطرات کے بارے میں معلومات دے دی ہیں۔پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ ان کی کرکٹ ٹیم کو خطرہ تھا کہ ان پر اسٹیڈیم کے باہر حملہ کیا جائے گا۔