میدک، نظام آباد سیکشن میں پٹریوں کا مرمتی کام فوری شروع

   

حیدرآباد۔27؍اگست ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے شدید بارش کے باعث میدک اور نظام آباد سیکشنس پر معمول کی ٹرینوں کی بحالی کیلئے سرگرمی سے کام شروع کردیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میدک۔نظام آباد سیکشن اور اکناپیٹ۔میدک سیکشن میں بھکنور تادمدلا کے درمیان پٹریوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ٹریک یعنی پٹریوںکی مرمت اورٹرینوں کی بحالی کے کام کو تیز کرنے کیلئے دو مانسون اسپیشل ٹرینیں چہارشنبہ کی دوپہر پورنا اور قاضی پیٹ سے ریت کے تھیلے، پتھر، گرڈر، کرب، پائپ اور سلیپر کے ساتھ روانہ کی گئیں۔ انجینئرنگ ٹیموں نے جنگی بنیادوں پر ریل خدمات کی بحالی کیلئے فوری کام شروع کر دیا ہے۔کئی ٹرینوں کو منسوخ، جزوی طور پر منسوخ، رخ موڑ دیا گیا، یا ری شیڈول کیا گیا۔ مسافروں کی مدد کیلئے بڑے اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبرز قائم کیے گئے ہیں۔نظام آباد: 040-27783606 / 9703296714۔کاماریڈی: 040-27783867 / 040-27783861 / 9281035664۔کچے گوڑا: 9063318082۔ سکندرآباد: 040-27786170۔