میدک آر ٹی سی ڈپو کا معائنہ

   

میدک ۔19 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب خسرو شاہ خان ایکزیکٹیو ڈائرکٹر آر ٹی سی حیدرآباد زون نے میدک کا دورہ کرتے ہوئے میدک آر ٹی سی ڈپو کا اچانک معائنہ کیا ۔ انھوں نے ڈپو میدک کے گیاریج ورکشاپ کے علاوہ ٹرافک سیکشن اور دوسرے ریکارڈ کا بھی تفصیلی معائنہ فرمایا ۔ انھوں نے گیاریج میدک ڈپو کامعائنہ کرتے ہوئے مناسب تجاویز پیش کئے ۔ ان کے ہمراہ ریجنل منیجر ضلع میدک مسٹر وجئے بھاسکر ، ڈپٹی جنرل منیجر مسٹر کرشنا مورتی ، سکریٹری ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مسٹر سرینواس ، مذکورہ عہدیداروں کی آمد پر مقامی بس ڈپو آر ٹی سی کے جنرل منیجر محترمہ جی سریکھا نے بس ڈپو اور بس اسٹیشن کا مکمل معائنہ کروایا ۔ انھوں نے تمام عہدیداروں کا اپنے ماتحتین کے ہمراہ خیرمقدم کیا ۔