میدک آر ڈی او رامائم پیٹ میونسپل کا دورہ

   

میدک، 29/ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میدک آر ڈی او راما دیوی نے رامائم پیٹ میونسپل آفس کا دورہ کرتے ہوئے صفائی، پینے کے پانی، اسٹریٹ لائٹس، کچرے کی نکاسی، موسمی امراض اور فوگنگ سے متعلق اْمور پر میونسپل عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میدک حلقہ اسمبلی کے رکن کی خصوصی دلچسپی کے تحت میونسپلٹیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف فیلڈ سطح کے پروگراموں پر جنگی خطوط پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مانسون کے آغاز کے پیش نظر سینیٹیشن، کلورینیشن، صفائی، موسمی امراض سے عوام کو محفوظ رکھنے جیسے اْمور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر ڈی او نے ہدایت دی کہ پانی جمع ہونے والے مقامات پر آئل بال ڈالے جائیں، فوگنگ کی جائے، گیلا اور سوکھا کچرا الگ الگ جمع کیا جائے، پرانے ٹائر، کولر، جوتے، برتن جیسے سامان جہاں پانی جمع ہوتا ہے، ان کا صفایا کیا جائے، مچھروں کے انسداد کے لیے بائیو لاروہ اسپرے کیا جائے، نالوں کی صفائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ مزید کہا کہ انجام دیے گئے ہر کام کو تاریخ وار رجسٹر میں درج کیا جائے۔ اس اجلاس میں رامائن پیٹ میونسپل کمشنر دیویندر، تحصیلدارمحترمہ رجنّی اور کانگریسی قائد چودھری سپرابھات راؤ اور متعلقہ میونسپل عملہ شریک تھا۔