حیدرآباد: ریاستی حکومت نے میدک ، پدا پلی اور رنگا ریڈی کے لئے نئے کلکٹرس کا تقرر کیا ہے ۔ رنگا ریڈی کے ایڈیشنل کلکٹر ایس ہریش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کلکٹر میدک مقرر کیا گیا۔ بجائے پی وینکٹ رامی ریڈی جو اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ ایس سنگیتا ستیہ نارائنا پراجکٹ ڈائرکٹر سی ایم آر او دفتر کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر پدا پلی مقرر کیا گیا۔ بجائے بھارتی ہولیکیری جو اس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئی تھیں۔ وینکٹ رام ریڈی اور بھارتی ہولیکیری سدی پیٹ اور منچریال اضلاع کے ضلع کلکٹرس کی حیثیت سے خدمات جاری رکھیں گے۔